ڈھاکا:بنگلہ دیش جنوری میں آئی سی سی کی جانب سے منعقد ہونے والے ورلڈ کپ تیاری ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڑکی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے ہمیں پیش کش کی گئی ہے اور ہم نے اصولی طورپر اپنی قومی ٹیم بھیجنے کے لیے حامی بھری ہے لیکن حتمی فیصلہ بورڑ کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ اس معاملے پر مثبت سوچ رکھتی ہے۔ بنگلہ زمبابوے کے خلاف رواں ون ڈے سیریز کے بعد اورمذکورہ ٹورنامنٹ اور ورلڈ کپ کے درمیان کوئی ور ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہاہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڑ نے بنگلہ دیش کو ون ڈے ٹورنامنٹ کی پیش کش کی ہے جس کا جواب ابھی تک بنگلہ دیش نے نہیں دیا۔ ورلڈ کپ کی تیاری ٹورنامنٹ میں زمبابوے سمیت ایسوسی ایٹ ٹیمیں افغانستان، آئرلینڈ ،اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
Next Post
فارمولاون ٹیم فراری کا چار بار کے چمپین سباسچین ویٹل سے تین سال کا معاہدہ
Thu Nov 20 , 2014
روم:اٹلی کی فارمولا ون ٹیم فراری نے فرنانڈو الینسو کو رخصت کرکے چاربا رکے عالمی چمپین سباسچین ویٹل سے تین سال کا معاہدہ کرلیا۔ فراری نے اگلے سیزن کے لیے ٹیم کااعلان کیا جس میں سباسچین ویٹل اور کیمی رائیکونین نمائندگی کریں گے ۔فراری کے مالک مارکو میٹیاکو نے رائیکون اور ویٹل کی موجودگی میں ٹیم کی کامیابی کا عزم […]