روم:اٹلی کی فارمولا ون ٹیم فراری نے فرنانڈو الینسو کو رخصت کرکے چاربا رکے عالمی چمپین سباسچین ویٹل سے تین سال کا معاہدہ کرلیا۔ فراری نے اگلے سیزن کے لیے ٹیم کااعلان کیا جس میں سباسچین ویٹل اور کیمی رائیکونین نمائندگی کریں گے ۔فراری کے مالک مارکو میٹیاکو نے رائیکون اور ویٹل کی موجودگی میں ٹیم کی کامیابی کا عزم ظاہرکیا۔فراری نے فرنانڈو الینسو کے جانے کے بعد ویٹل سے معاہدہ کیاہے ، فراری کا کہنا ہے کہ ویٹل تجربہ او ر نوجوان دونوں خوبیوں کے مالک ہیں۔دو دفعہ کے عالمی چمپین اسپیشن الینسو کافراری سے معاہدہ ختم ہونے میں ابھی دو سال باقی تھے لیکن ٹیم اور الینسو دونوں کی رضامندی سے معاہدہ ختم کیا گیا، الینسو دوسری ٹیم مکلارن میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
Next Post
گزشتہ سہ ماہی میں بینکاری کے شعبے کی کارکردگی متاثرکن رہی:اسٹیٹ بینک
Thu Nov 20 , 2014
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میںکہا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2014کی سہ ماہی میں بینکنگ کے شعبے میں خاصی بہتری آئی۔ ستمبر 2014ءکے اواخر تک منافع (قبل از ٹیکس) تاریخی طور پر بلند ترین سطح 176 ارب روپے تک پہنچ گیا جس میں آخر ستمبر 2013ءکے مقابلے میں 44 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ اسی طرح اثاثوں […]