پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ۔ لاہور ریجن کے انتخابات میں بابر اشرف صدر اور حسن اختر سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے انتخابات سے قبل لاہور ریجن کی خواتین اور مردوں کے ووٹر کلبز اور سکولز و کالجز کی ٹیموں کی سکروٹنی کی گئی۔ جس کے بعد انتخابات کا عمل مکمل کیا گیا۔بابر اشرف لاہور ریجن ہاکی ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر صدر اور حسن اختر سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ خواجہ جنید، ارشد چوہدری اور خواجہ اویس پنجاب کے لئے نمائندے منتخب ہوئے۔ لاہور ریجن خواتین ہاکی ایسوی ایشن کے انتخابات میں پروین گل گروپ نے ثمن رشید گروپ کو شکست دی۔ شاہدہ خانم صدر اور روبینہ نسرین تینتس ووٹ حاصل کرکے سیکرٹری منتخب ہوئیں۔ پنجاب خواتین ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات کل لاہور میں ہوں گے۔

Next Post

چار سے پانچ بیٹسمین شکست کا سبب بن رہے ہیں:مصباح الحق

Tue Nov 19 , 2013
لاہور: پاکستان ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کپتان بدلنے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ چار پانچ کھلاڑیوں کی عدم کارکردگی کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار ہے، آرام کا مشورہ دینے کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ جنوبی افریقہ روانگی سے قبل لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح […]