سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان بھر کے تمام کارفوراسٹورزمیں دلچسپ مہم ‘ون یور ٹرالی مہم شروع کیش کاؤنٹرز پرجیتنے والا صارف خریداری کی گئی پوری ٹرالی کو مفت حاصل کر سکے گا

لاہور(پی پی آئی)پاکستان میں ماجد الفطیم کے زیر ملکیت چلنے والے کارفور نے 2023 کے آغاز پر اپنی دلچسپ مہم ‘ون یور ٹرالی’ (Win your Trolley)کاآغازکردیاہے۔ اس مہم کے تحت صارفین یکم جنوری سے 18 جنوری تک ایک اسپن دی وہیل گیم کے ذریعے مفت ٹرالی کا انعام جیت سکتے ہیں۔پاکستان بھر کے تمام کارفوراسٹورزمیں چلنے والی اس مہم کے قوائد و ضوابط انتہائی سادہ ہیں۔ کیش کاؤنٹرز کے قریب ایک گیم وہیل لگایا جائے گا، جسے گھما کر کارفور کا عملہ جیتنے والے کاؤنٹر کا انتخاب کرے گا۔ اس وقت جیتنے والے کاؤنٹر پر چیک آؤٹ کرنے والے صارف کو فاتح قرار دیا جائے گا اور وہ خریداری کی گئی پوری ٹرالی کو مفت حاصل کر سکیں گے۔ کارفورپاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی نے کہا کہ،”کارفورصارفین کو پوراسال اعلیٰ معیار کی خریداری کا تجربہ فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ ایک شاندار مہم کے ساتھ نئے سال کا آغاز کرتے ہوئے، ہم ہمیشہ کی طرح معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے پرجوش ہیں۔ ہم اپنے قابل قدر صارفین کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں کہ وہ آئیں اور دل کھول کر خریداری کرکے مفت میں تمام اشیاء حاصل کرنے کا موقع حاصل کریں۔“ کارفوراس 18 روزہ مہم کے دوران ہر روز 150مفت ٹرالیاں دے گااور ہر گھنٹے میں دو فاتحین کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ پیشکش بڑے ہاؤس ہولڈ آئیٹمز پر لاگو نہیں ہوتی ہے۔