سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

”اقتصادی ترقی میں تعلیمی اداروں کا کردار“ پرسرسید یونیورسٹی میں ڈسکشن سیشن کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز کیپروفیسر ڈاکٹر حلیم حامد رضوی کاخطاب

کراچی (پی پی آئی)سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام ”اقتصادی ترقی میں تعلیمی اداروں کا کردار“ کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن کے مقرر دہران ٹیکنو ویلی، کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز کے ڈپٹی ایگزیکیٹو آفیسرپروفیسر ڈاکٹر حلیم حامد رضوی تھے۔پی پی آئی کے مطابق سیشن سے خطاب کرتے ہوئے دہران ٹیکنو ویلی کے ڈپٹی ایگزیکیٹو آفیسرپروفیسر ڈاکٹر حلیم حامد رضوی نے کہا کہ ٹیکنو ویلی میں 20 سے زائد بڑے ٹیکنالوجی مراکز اور متعدد اسٹارٹ اپس کا ایک فروغ پزیر ماحولیاتی نظام موجود ہے جس کا مقصد کامیاب چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی تشکیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمار امشن مملکت سعودی عرب کے اندر اور ملک سے باہر سائنس، انجینئرنگ اور بزنس کے شعبوں میں ایسی تبدیلی لانا ہے جو ہمیں دیگر اداروں سے ممتاز کرے۔ہم کیا چاہتے ہیں، یہ اہم نہیں ہے بلکہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ صنعتکار کیا چاہتے ہیں۔ہمیں ان کی خواہش اور ضرورت کے مطابق کام کرنا ہے، اپنی مرضی نہیں چلانی۔تجارتی افادیت رکھنے والی مصنوعات تیار کرنے کے لیے صنعتوں کے ساتھ تعاون کا یہ بہترین وقت ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ جو لوگ تساہل پسندہیں، انکی ذہنیت کو بدلنا بہت مشکل ہے۔اب صرف درس و تدریس پر اکتفا نہیں کیاجاسکتا۔ترقی اور آگے بڑھنے کے لیے مزید راستے تلاش کرنا ہوں گے۔صنعت کے ساتھ اچھے اور مضبوط روابط وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔قبل ازیں ڈین، فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈکمپیوٹرانجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے سرسید یونیورسٹی کی کارکردگی پر پریزنٹیشن دی۔