واشنگٹن (پی پی آ ئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا قریبی شراکت دار ہے اور پاکستانی عوام نے دہشتگردی کے باعث بہت نقصان اٹھایا ہے، تاہم اپنی حفاظت اور تحفظ کیلئے پاکستان وہ کریگا جو اس کے ذاتی مفاد میں ہوگا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لیں، پاکستان کو جب مناسب لگے گا تو وہ ایکشن لے گا، پاکستان کو اپنے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے۔ افغانستان سے دہشت گردی ہونے کے خطر ات برقرار ہیں، پاکستان کوئی بھی اقدام اپنے مفاد کو دیکھ کر کرے گا اور پاکستان کس قسم کا ایکشن لے گا یہ اس کی اپنی مرضی ہو گی۔امریکی ترجمان نے کہا کہ طالبان دہشتگردوں کو خطے کیلئے خطرہ بننے اور داعش، القاعدہ اور ٹی ٹی پی جیسی کالعدم تنظیموں کو روکیں، خطرے سے نمٹنے کیلئے یکطرفہ کارروائی خارج از امکان نہیں۔انہوں کہا کہ طالبان نے افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے کا معاہدہ کیا تھا، طالبان کا اپنے وعدے پورے کرنا سب کے مفاد میں ہے، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دہشتگرد بڑا خطرہ ہیں، ہم نے ایمن الظواہری کے خلاف افغانستان میں کارروائی کی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کا مشترکا مفاد ہے کہ طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں۔
Next Post
آرمی چیف کی سعودی وزیردفاع سے اہم ملاقات، عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Thu Jan 5 , 2023
ریاض(پی پی آئی) آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں اہم ملاقات کی۔ریاض میں ہونے والی ملاقات میں عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرا ئع کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا […]
