شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی ایم پی اے مومنہ وحید کا پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی کواعتماد کا ووٹ نہیں دوں گی، آج تحریک انصاف میں پرانا کارکن دلبرداشتہ ہے، پرویزالٰہی صرف گجرات اورمنڈی بہاوالدین میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، عمران خان کے اردگرد صرف مفاد پرست لوگ اکھٹے ہیں
رکن پنجاب اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے مزید اراکین ہیں جو وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ مومنہ وحید کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی نے اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔