اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے: صدر

اسلام آباد/سری نگر(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم لوگ تاحا ل حق خود ارادیت سے محروم ہیں اور بھارت ان پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی ایک شیطانی مشق میں مصروف ہے تاکہ کشمیری مسلمانوں کو ان کی اپنی سرزمین میں اقلیت میں تبدیل کیا جا سکے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے اپنے وعدے کی تکمیل کو یقینی بنائے۔

Next Post

اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے:وزیر اعظم اقوام متحدہ کو ان وعدوں کا احترام کرنا چاہیے جو اس نے 74 سال قبل کشمیریوں سے کیے تھے

Thu Jan 5 , 2023
اسلام آباد/سری نگر(پی پی آ ئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 74 سال قبل کیے گئے وعدوں کو پورا کرے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر […]