خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع دیدی۔عدالت نے عمران خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے وکیل سے معاونت طلب کی کہ آئندہ سماعت پر عمران خان پیش نہ ہوئے تو عدالت کیوں نہ عبوری ضمانت کا فیصلہ واپس لے لے؟۔بعدازاں بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کردی۔