خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی ہو گئی۔چین میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس نے ایک بار پھر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگا دیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید 5 فیصد تک گرگئیں۔دو روز میں تیل کی قیمتیں 8فیصد تک کم ہوئی ہیں۔برینٹ کی قیمت 78.11ڈالر اور امریکی تیل 73.15ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔برینٹ کروڈ کی قیمت میں 4.9 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد مارچ کے مہینے کیلئے برینٹ کروڈ کے سودے 78.11 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ہوئے۔اسی طرح امریکی تیل کی قیمت میں بھی 4.9 فیصد کمی ہوئی اور ڈبلیو ٹی ا?ئی کے فروری کیلئے سودے 73.15 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی سب سے بڑے درا?مد کنندہ ملک چین میں تیل کی طلب سے متعلق خدشات کی وجہ سے ہوئی ہے۔