شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے، آصف زرداری

کرا چی(پی پی آ ئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وہ زنجیر ہیں جو اپنے نانا کے پاکستان کی نہ صرف حفاظت کرتے رہیں گے بلکہ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت پر جیالوں اور حامیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام آج بھی بھی عوام کے دل پر حکمرانی کر رہے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کے قاتلوں اور سازش میں شریک کرداروں کی قبریں ویران ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور اور عزت سے سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھایا تھا، وہ فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کے بھی روح رواں تھے، اور انہوں نے ہی پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کیلئے دنیا کے طاقتور قوتوں سے ٹکر لی۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کے لالچی ٹولے نے انتہائی حقیر مقاصد کی خاطر اپنے ملک پر قبضہ کر لیا ہے، کچھ خود غرض افراد نے ناجائز اقتدار کی خاطر پاکستان کو تختہ مشق بنا دیا، پاکستان کو پھر باوقار ملک بنائیں گے جس کیلئے بینظیر بھٹو نے زندگی بھر جدوجہد کی تھی، بلاول بھٹو زنجیر ہیں جو اپنے نانا کے پاکستان کی نہ صرف حفاظت کرتے رہیں گے اور پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔