پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لے لیا، کمیٹی تشکیل

ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی سے 14 روز میں سفارشات طلب
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک ملکی برآمدات میں 5.79 فیصد کمی ہوئی، دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 16.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 3.64 فیصد کم ہوئیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تجارت نوید قمرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹریز تجارت اور خزانہ شامل ہیں، جبکہ چیئرمین نشاط چونیاں گروپ شہزاد سلیم، سی ای او انٹر لوپ مصدق ذوالقرنین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی سے 14 روز میں سفارشات طلب کی ہیں۔