پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے: دفتر خارجہ

امید ہے عالمی برادری جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد کرے:جہ ممتاز زہرا بلوچ
اسلام آباد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتے 4 معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ترجمان نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کڑی ہے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کا ذمے دار ملک اور آزاد افغانستان کا حامی ہے جو ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امید ہے عالمی برادری جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد کرے گی۔ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے 9 جنوری کو جنیوا میں عالمی کانفرنس ہوگی جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کریں گے، اس موقع پر امید ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے گی۔ترجمان کے مطابق کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر بحث ہوگی جب کہ عالمی رہنما اور معاشی ادارے و این جی اوز کے نمائندگان بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے، امریکا کے ساتھ معاشی معاملات سمیت اہم امور پر بات چیت جاری رہتی ہے، معاشی معاملات پر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے رابطوں میں ہیں۔