پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے داعش نیٹ ورک کیخلاف آپریشن کیا گیا: ذبیح اللہ مجاہد

کابل(پی پی آ ئی) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ (داعش) کے اس خطرناک نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے جس نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ بدھ کو کابل میں دولت اسلامیہ کے خطرناک نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا گیا جو پاکستانی سفارتخانے کے علاوہ اس ہوٹل پر بھی حملے میں ملوث تھے جہاں چینی شہری رہائش پذیر تھے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ نمروز میں بھی دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ آپریشن میں داعش کے تین ٹھکانے تباہ کیے گئے، آٹھ ارکان ہلاک اور سات گرفتار کیے گئے جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ داعش کے اس نیٹ ورک نے مزید حملوں اور اہداف کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ خیال رہے کہ 2 دسمبر کو افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت پر ایک حملے میں ایک پاکستانی سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا اور پاکستان کے دفتر خارجہ نے اسے ناظم الامور عبیدالرحمان نظامی کے خلاف قاتلانہ حملہ قرار دیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔