عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دبئی میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ منائی گئی

دبئی (پی پی آئی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی- سالگرہ کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیرہانس نے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا تھا- پی پی آئی کے مطابق سالگرہ کی تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کی مناسبت سیکیک کاٹا گیا، ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی اور “جئے بھٹو، جئے بینظیر” کے نعرے لگائے گئے- سالگرہ تقریب میں پی پی پی کے متعدد کارکنوں نے تقاریر کیں اور بھٹو خاندان کو خراج عقیدت پیش کیا-ممبر پنجاب اسمبلی اور سابق سینئر وزیر پنجاب سید حسن مرتضی اورپی پی پی گلف/مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیرہانس نے اپنے خطاب میں بڑے زبردست الفاظ میں سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹوصحیح معنوں میں عوامی لیڈر تھے جنہوں نے پاکستان کے عوام کو جینے کا ڈھنگ اور شعور دیا- انہوں نے مزدور کو اپنا حق لینے کا اختیار دیا، طالب علموں کو اتحاد کی طاقت کا درس دیا، عوام الناس کو اپنے حق، حقوق کے حصول کے لئے زبان اور جرات دی، خواتین کو ان کے حقوق دلانے کے لیے خواتین کو با اختیار کیا، عام پاکستانی کے لئے پاسپورٹ کے حصول کو آسان بنایا اور پاکستانیوں کے لئے بیرون ملک، سمندر پر روزگار کے دروازے کھولے-