دھونی کی چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی پیش کش

ڈھاکا: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے آئی پی ایل میچ اسکینڈل میں بی سی سی آئی سر براکی برطرفی کے بعد چنائی سپر کنگز کی کپتانی اور انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کی نائب صدر سے مستعفی ہونے کی پیش کش کر دی۔دھونی آئی پی ایل میچ فکسنگ میں با رہا الزامات لگائے جانے پر دل برداشتہ ہیں، تاہم دھونی نے ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ۔ دھونی نے انڈیا سیمنٹ کے مالک او ر بر طرف بی سی سی آئی چیف سری نواسن سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان سے درخواست کی کہ انڈیا سیمنٹ اور چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے دیا گیا ان کا استعفیٰ منظور کر لیاجائے۔ بھارتی ذرائع کا کہناہے کہ دھونی اور سری نواسن کے درمیان مختلف مسائل پر گفت وشنید چل رہی ہے ۔ دھونی کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میں ان پر لگائے گئے الزامات سے ان کی شہرت داغدار ہوئی ہے جس کا واحد حل یہی ہے کہ دونوں عہدوں سے سبکدوش ہو جاﺅں۔ دھونی کی کپتانی میں چنائی سپر کنگ نے سب سے زیادہ دو دفعہ آئی پی ایل ایوارڑ جیتا ہے جبکہ پانچ دفعہ فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ، جبکہ دھونی کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایک روزہ ورلڈ کپ بھی جیتا۔

Latest from Blog