پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس کی مزید 18کمپنیاں تعینات
سی آر پی ایف پونچھ اور راجوری اضلاع میں ڈیوٹی دے گی
نئی دہلی: مودی حکومت نے مقبوضہ وادی میں مزید فوج تعینات کرنے کا ہ کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مزید 18 کمپنیاں تعینات کرنے جا رہی ہے۔سی آر پی ایف کی تقریباً 18سو سی آر پی ایف اہل کار وں کو خاص طو ر پر جموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔کشمیر سے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے ماضی کی طرح فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے اور 18 کمپنیوں کی اضافی تعیناتی اس گیم کا حصہ ہو سکتی ہے۔
