لاہور(پی پی آئی) ایشین پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والی سہیل سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں۔لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر سہیل سسٹرز کا عزیز و اقارب، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے عہدیداران سمیت دیگر نے استقبال کیا، پی پی آئی کے مطابق تینوں بہنوں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز میں 15 گولڈ میڈل حاصل کیے۔ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ٹوئنکل سہیل نے 84 کلو گرام کیٹیگری میں چار سونے کے تمغہ اپنے نام کیے، دوسری دو بہنوں سیبل اور ویروینکا نے بھی چار، چار گولڈ میڈل جیتے، سیبل سہیل 52 اور ویرونیکا سہیل نے 57 کلو کیٹگری میں حصہ لیا۔
Next Post
چائنا میں جنوبی ایشیا ایکسپو شروع،25رکنی پاکستانی وفد بھی شریک
Tue Jul 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی) ملک کی ٹاپ انڈسٹریز کا 25رکنی وفد چین میں ہونیوالی 8ویں چائنا، جنوبی ایشیا ایکسپو کن منگ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا یہ نمائش منگل 23 جولائی کوشروع ہوئی ہے اور 28 جولائی تک جاری رہے گی اور چھ روزہ تقریب میں تقریبا80 ممالک خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے وابستہ افراد شرکت کر رہے ہیں۔پی پی […]