عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں انسولین کی قلت، مفت انسولین کی سہولت معطل

لاہور(پی پی آئی)لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں انسولین کی قلت پیدا ہوگئی۔ ذیابیطس کے مریضوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔پی پی آئی کے مطابق میو اور جناح سمیت متعدد علاج گاہوں میں مفت انسولین کی سہولت معطل کردی گئی۔ سروسز اسپتال اور گنگارام اسپتال میں بھی بلڈ شوگر نارمل رکھنے والی انسولین دستیاب نہیں صرف لاہور کے جنرل اسپتال میں مفت انسولین دستیاب ہے۔میو اورجناح اسپتال میں رجسٹرڈ مریضوں کومفت انسولین کی فراہمی معطل کردی گئی۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ہرہفتے انسولین کا خرچہ ایک ہزار روپے سے زائد ہے۔ فراہمی متاثر ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔