کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہباز گل پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے20 جنوری کی تاریخ مقرر کردی
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما شہبازگل پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے 20 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہبازگِل کو ایمبولینس میں کچہری پہنچایا گیا جہاں وہ ایمبولنس میں ہی لیٹ گئے۔شہباز گِل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں ہوئی جس میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور شہبازگِل کے وکیل برہان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔عماد یوسف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکرتے ہوئے وکیل عماد یوسف نے مؤقف پیش کیا کہ عماد یوسف کو ملیریا ہو گیا ہے۔شہباز گِل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایمبولینس سے نہیں اتارسکتے، آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے۔عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض عمادیوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت20 جنوری تک ملتوی کردی۔شہبازگِل پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی 20 جنوری تک مؤخر کردی گئی جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما ایمبولینس میں اسلام آباد کچہری سے روانہ ہوگئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے لئے20 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔