کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور یواے ای کے درمیان تجارتی حجم 10 ارب ڈالرسے بڑھنے کی توقع ہے:پاکستانی سفیر

دبئی(پی پی آ ئی) متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں تعینات پاکستانی سفیر سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم 10ارب 60 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ ذرا ئع کے مطابق فیصل نیازترمذی نے کہا کہ گزشتہ برس میں 10 ارب 60 کروڑ ڈالر کی تجارت ریکارڈ کی گئی تھی، جو پاکستان کا مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے (مینا) میں سب سے زیادہ تجارتی حجم ہے۔امارات نیوز ایجنسی (وام) کودئیے گئے خصوصی انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کے مواقع موجود ہیں، مجھے اس کو مزید مستحکم بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور یہ کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی جغرافیائی قربت ایک ساتھ کام کرنے کا بہترین موقع ہے۔سفیرفیصل نیاز نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان پہلا ملک تھا جس نے متحدہ عرب امارات کے قیام سے چھ ماہ قبل یہاں اپنا سفیر بھیجا تھا۔