کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں مزید تاخیر ہونے کی صورت میں استعفے دینے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں مزید تاخیر ہونے کی صورت میں استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے اور تحلیل کے معاملے پر پی ٹی آئی نے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی اور مرکزی لیڈرشپ کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان سے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت سے ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل یا اعتماد کے ووٹ میں تاخیر ہوئی تو پھر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے استعفے دے دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کا اعتماد کے ووٹ کے لئے 2 آزاد اراکین سے مزید رابطہ جاری ہے، رکن اسمبلی بلال وڑائچ عمران خان سے ملکر حمایت کا یقین دلا چکے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہٰی گزشتہ روز اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار کرچکے ہیں۔اس حوالے سے عدالت عالیہ لاہور میں کیس کی سماعت 11 جنوری کو ہوگی جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کیا گیا ہے جس میں اعتماد کے ووٹ کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔