توشہ خانہ کیس عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا
لاہور(پی پی آ ئی) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کرر کھا ہے۔

Next Post

ملک میں مہنگائی کا پارہ آسمان پر پہنچ گیا

Sat Jan 7 , 2023
مرغی، چاول، آٹا، انڈے، پیاز اور دودھ سمیت 23 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ کراچی (پی پی آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی شرح 30.60 ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیاضروریہ مہنگی ہوئیں، جن میں مرغی کی فی کلو قیمت میں […]