ملک میں مہنگائی کا پارہ آسمان پر پہنچ گیا

مرغی، چاول، آٹا، انڈے، پیاز اور دودھ سمیت 23 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی شرح 30.60 ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیاضروریہ مہنگی ہوئیں، جن میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ٹوٹا چاول فی کلو 6 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 97 روپے مہنگا ہوا۔انڈے فی درجن 4 روپے اور پیاز 6 روپے فی کلو مہنگی ہونے کے ساتھ ہی نمک، تازہ دودھ اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔گزشتہ ہفتے9 اشیائے سستی ہوئیں جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Next Post

انجمن اوقاف جامع مسجد کا میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی شدید مذمت

Sat Jan 7 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق مودی کی فسطائی […]