شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی ڈرافٹ پولنگ سکیم تیار کر لی عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے:الیکشن کمیشن

اسلام آباد(پی پی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کی ڈرافٹ پولنگ سکیم تیار کر لی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے، پولنگ سٹیشن ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ڈرافٹ کئے گئے ہیں، ایک پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1200 رکھی گئی ہے۔انتخابی شیڈول جاری ہونے پر ڈرافٹ پولنگ سکیم ڈی آر اوز کے حوالے کی جائے گی، سیلاب کے باعث سکولز کی متبادل سرکاری عمارتوں میں پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز کو بھی خط لکھ کر پولنگ اسٹیشنز کی ڈرافٹ فہرستیں، پولیس اور ایجنسیوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز سے متعلق متعلقہ اداروں سے فیڈ بیک لیا جائے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی۔