نیدرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان اگلے برس کرکٹ سیریز کرانے پر اتفاق ہوگیا۔وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس کی ملاقات ہوئی جس کے دوران پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے پربات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان اگلے برس کرکٹ سیریز کرانے پر اتفاق ہوا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ہینی ڈی وریس کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کریگی اور اے ٹیم کے ساتھ میچ کھیلیگی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پائیدار بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نیدرلینڈ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آزاد کشمیر یونیورسٹی میں 3 روزہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ایکسپو 2024 کا افتتاح

Sun Nov 17 , 2024
مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاک فوج کے تعاون سے آزاد کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہیلتھ ایکسپو کا آغاز ہوگیا جس میں سائنس سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ وطالبات کے علاوہ اساتذہ اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔طلبانے ایکسپو کو ایک معلوماتی اور متاثر کن تجربہ قرار دیا جبکہ فیکلٹی اور انتظامیہ کی جانب سے […]