ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا

بیونس آئرس( پی پی آئی)ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ میں بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو رافیلا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹکو نے کھیل کا آغاز تو اچھا کیا لیکن وہ اختتام جیت پر نہ کرسکے۔ چوتھے منٹ میں ایٹلیکٹو نے گول کرنے کا سنہری موقع ضائع کردیا۔ تیسویں منٹ میں بوکا جونئیر نے گول داغ کر برتری حاصل کی۔ اکتالیسویں منٹ حریف ٹیم نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ 38ویںمنٹ میں بوکا جونئیرز نے ایمانول اینسوا کے گول کی بدولت ایک بار پھر برتری حاصل کرلی۔ جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ ایٹلیٹکو نے مقابلہ برابر کرنے کے لئے بوکا جونئیرز کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم وہ گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکے۔ ایٹلیٹکو کے خلاف کامیابی نے بوکا جونئیرز کو چیمپئن شپ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

Next Post

انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا

Mon Aug 19 , 2013
لاہور( پی پی آئی)ٹی 20 چیمپئنز لیگ میں فیصل آباد وولفز کی شرکت پر بھارتی بورڈ نے پاکستان کو واضح یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا۔ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو رواں ماہ کے آخر تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے صورتحال دیکھتے ہوئے ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کا […]