آزاد کشمیر یونیورسٹی میں 3 روزہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ایکسپو 2024 کا افتتاح

مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاک فوج کے تعاون سے آزاد کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہیلتھ ایکسپو کا آغاز ہوگیا جس میں سائنس سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ وطالبات کے علاوہ اساتذہ اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔طلبانے ایکسپو کو ایک معلوماتی اور متاثر کن تجربہ قرار دیا جبکہ فیکلٹی اور انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر طلبہ و طلبات کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے بے حد شکر گزار ہیں، ہیلتھ ایکسپو سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے،  ہماری روایات اور ثقافت جو بہت پیچھے رہ گئی ہے ہم نے کوشش کی ہے کہ وہ سب کو دکھائیں۔طلبا کا کہنا تھا کہ دوسری یونیورسٹیز کے طلبابھی یہاں آ کر اپنے پروجیکٹ سب کو دکھا رہے ہیں، اس ایکسپو سے ہم بچوں کو شعور دے رہے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک میں روزگار کے کتنے مواقع مل سکتے ہیں۔طلبانے مزید کہا کہ پاک فوج کشمیر میں مثبت سرگرمیوں میں دلچسپی لے رہی ہے، جس سے ہماری حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت دہشتگردی کے معاملے پر تمام جماعتوں کو آن بورڈ لے، حافظ نعیم الرحمان

Sun Nov 17 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لے کر میگا ڈائیلاگ پالیسی اپنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان […]