اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ڈیفالٹ کے خطرے سے نمٹنے کیلیے حکومتی اثاثہ جات کو تیزی سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے.وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ممکنہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے 2پاور پلانٹس قطر کی حکومت کو براہ راست فروخت کردیے جائیں، یہ پلانٹ 4سال قبل حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل تھے اور حکومت کو امید تھی اس کی فروخت سے اسے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے تاہم اب موجودہ حکومت نے اسے نجکاری کے بجائے براہ راست قطر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سے دو قبل حکومت کی جانب سے کابینہ کی ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد حکومتی اثاثہ جات کو تیزی سے فروخت کرنے کے عمل کا جائزہ لینا تھا۔ اسی سلسلے میں 2460 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل یہ پاور پلانٹ اب کسی بیرونی ملک کو براہ راست فروخت کیا جائے گا
Next Post
پاکستان افغانستان کے درمیان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال
Sat Jan 7 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)افغانستان ریلوے اتھارٹی کے سربراہ ملا بخت الرحمان شرافت نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ ٹرانس افغان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔پی پی آئی کے مطابق یہ منصوبہ خشکی میں گھرے ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں سے ملاتا ہے، ریلوے لائن کی […]
