پاکستان افغانستان کے درمیان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی پی آئی)افغانستان ریلوے اتھارٹی کے سربراہ ملا بخت الرحمان شرافت نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ ٹرانس افغان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔پی پی آئی کے مطابق یہ منصوبہ خشکی میں گھرے ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں سے ملاتا ہے، ریلوے لائن کی مزار شریف سے طورخم تک کا تعمیرمنصوبہ بنایا گیا ہے جو افغانستان کو عبور کرکے وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے جوڑے گا۔افغان ریلوے کے سربراہ نے پاکستانی حکام کو یقین دلایا کہ افغانستان ٹرانس افغان ریلوے کے تکنیکی مطالعات کیلئے مکمل تیار ہے۔پاکستانی حکام نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس عمل کو تیز کرنے کیلیے مکمل ریسرچ کے ساتھ شروع کیا جائے گا جب اس راستے کی تعمیر مکمل ہو جائے گی تو یہ پاکستان کو وسطی ایشیا سے جوڑنے والا قریب ترین، سب سے سستا اور محفوظ ترین کوریڈور بنائے گا۔

Next Post

کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

Sat Jan 7 , 2023
کراچی (پی پی آئی)رینجرز اور سندھ پولیس نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران مسقطی محلہ اورنگی ٹاون سے 7 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سندھ رینجرز اور پولیس کا مسقطی محلہ اورنگی ٹاون اورملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف 15گھنٹے سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری رہا۔آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فکیشن کے بعد […]