کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی (پی پی آئی)رینجرز اور سندھ پولیس نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران مسقطی محلہ اورنگی ٹاون سے 7 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سندھ رینجرز اور پولیس کا مسقطی محلہ اورنگی ٹاون اورملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف 15گھنٹے سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری رہا۔آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فکیشن کے بعد متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب 7ملزمان گل زمان، امیر خان، محمد طفیل، حماد، پرویز، محمد زبیر، محمد فاروق، ذیشان علی سمیت 3 ڈکیت، 21اسٹریٹ کریمنلزاورغیر قانونی شہریت رکھنے والے ایک افغان باشندے کو حراست میں لیا۔ملزمان کے قبضے سے 2 تیس بور پسٹل، بارہ بور شاٹ گن، ایک خنجر، 8 عددمختلف اقسام کا ایمونیشن، 20عدد چوری شدہ موبائل فون اور بھاری مقدار میں گٹکا اور چھالیہ بھی برآمد کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Next Post

مہنگائی کے حوالے سے سرکاری اعدادوشمار حقائق پر مبنی نہیں ' جمشید اقبال چیمہ

Sat Jan 7 , 2023
شہروں اور دیہات میں مہنگائی کی شرح پیش کئے گئے اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے مڈل کلاس طبقہ بھی غربت کی لکیر سے کہیں نیچے چلا گیا جو انتہائی تشویشناک بات ہے لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے جو اعدادوشمار پیش کئے جارہے ہیں […]