جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن کیس میں وارنٹ گرفتاری، فواد چوہدری کا عدالت جانے کا اعلان

قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے:فواد چوہدری
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر توہین کیس میں وارنٹ گرفتاری ہونے پر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ الیکشن کمیشن کاقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنیکا فیصلہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ توہین الیکشن کمیشن کیس کی تاریخ 17 جنوری تھی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کرکے فیصلہ دیا گیا۔یہ الیکشن کمیشن کے ممبران کاایک اور جانبدارنہ فیصلہ ہے، اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔