لسبن: شہرہ آفاق فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو کی پذیرائی کیلئے پرتگال میں میوزیم بنادیا گیا ، جس کا افتتاح خود اسٹار فٹ بالر نے کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کا وہ شاہکار جو لاکھوں کا ہیرو ہے، میدان میں ہو تو حریفوں کا ہدف ہوتا ہے، باہر ہو تو نگاہوں کا مرکز۔ میوزیم میں جہاں اسٹار فٹ بالر کے اعزازات توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ساتھ ہی فٹ بال ہیرو کی قد آور تصاویر بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن نظر جہاں ٹھہرتی ہے، وہ ہے رونالڈو کا مجسمہ، پرتگالی اسٹار اس مجسمے کے برابر میں کھڑے ہوئے تو اصل اور نقل کی پہچان کرنا مشکل ہوگیا۔ رونالڈو پرامید ہیں کہ مزید ٹائٹلز اس میوزیم کی زینت بنیں گے۔
Next Post
اسلام آبادہائیکورٹ میں نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
Mon Dec 16 , 2013
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز نے عبدالرزاق رجب ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے نجم سیٹھی کو کام کرنے […]
