اسلام آبادہائیکورٹ میں نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز نے عبدالرزاق رجب ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے نجم سیٹھی کو کام کرنے سے روک دیا تھا اور ڈویڑن بنچ نے انھیں بحال نہیں کیا۔ اس کے باوجود نجم سیٹھی پی سی بی کے عبوری چیئرمین بنے ہوئے ہیں اور عبوری کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہیں جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لئے نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Next Post

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز : پولیس کا سٹہ بازوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

Tue Dec 17 , 2013
لاہور: پنجاب پولیس نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والے ون ڈے میچوں میں سٹے کھیلنے والے بکیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا،جس کے لئے مختلف اضلاع میں بکیوں کے ناموں کی لسٹ بنالی گئی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز […]