روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تنازعہ کشمیر کی بنیادی حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا:محمود ساغر

مظفر آ باد/سری نگر(پی پی آ ئی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوان مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فورسز نے مظالم ڈھانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں محمود احمد ساغر نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران جموں، ڈوڈہ اور دیگر علاقوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تنازعہ کشمیر کی بنیادی حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیرکے بارے میں اپنی ظالمانہ پالیسی ترک کرے اور کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیرکو حل کرے۔ محمود ساغر نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوجیوں کی موجودگی کے باوجودکشمیری حریت پسند قیادت اور عوام کا مشن آزادی جاری ہے۔ بھارت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے۔محمو دساغر نے کہاکہ بھارت نے جموں و کشمیر کوایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے جموں کے علاقے راجوری میں مسلسل چھاپوں کے دوران نواجوان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی۔ حریت رہنما نے کہاکہ بھارت کی مختلف جیلوں میں ہزاروں کشمیری نوجوان، حریت قیادت اور خواتین نظربند ہیں۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیاجانا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ حریت رہنما نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔