عوام نے گھروں میں بیٹھ کر جعلی الیکشن کی قلعی کھول دی:خالد مقبول صدیقی

کراچی(پی پی آ ئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام نے گھروں میں بیٹھ کر جعلی الیکشن کی قلعی کھول دی اور شہری سندھ کے حقوق پرغاصب لوگوں کو پھر ناکام کر دیا۔وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے آج کا دن ایک خاموش ریفرنڈم ہے، عوام نے سندھ پر قبضے کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنے گھروں میں بیٹھ کر جعلی الیکشن کی قلعی کھول دی، اورشہری سندھ کے حقوق پرغاصب لوگوں کو پھر ناکام کر دیا ہے۔

Next Post

عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا:مولانا فضل الرحمان

Sun Jan 15 , 2023
پشاور(پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان دوسروں پرالزامات لگاتے اور انہیں چور کہتے […]