پشاور(پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان دوسروں پرالزامات لگاتے اور انہیں چور کہتے ہیں، عمران خان کو اس بات کاافسوس ہے وہ اپنے بیرونی آقاوں کامشن پورا نہیں کرسکا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی، دنیا ہماری مدد کر رہی ہے، عمران خان بتاؤ کہ پاکستان کے دوستوں نے تم پر اعتماد کیوں نہ کیا؟، دنیا کہتی ہے عمران کو پیسے دیں گے تو ضائع ہوجائیں گے۔عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تم نے خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے ایک کاغذ کا ٹکڑا لہرایا۔ جس کی بنیاد جھوٹ کے سوشل میڈیا پر ہو وہ ہمیں سچ بتائیگا؟, ان جیسے لوگ اپنے اعمال اور کردار کی وجہ سے بدبودار ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان سوچ رہا تھا میں اسمبلیاں توڑوں گا تو طوفان آجائے گا، عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔
Next Post
دفعہ 370 کے خاتمہ کے باوجود وادی کے حالات میں بہتری نہیں آئی: عمر عبداللہ
Mon Jan 16 , 2023
راجوری جیسے حملوں سے عیاں ہوگیا کہ حالات بد سے بدتر ہیں اور سرکار پوری طرح سے ناکام انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا حق ہیں، جس کے لیے مودی سے بھیک نہیں مانگی جائے گی اننت ناگ (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرنیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بی جے پی کوتنقید کا […]