کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر مملکت کا کرکٹ کے ذریعے پاک-بنگلہ دیش تعلقات کی بہتری پر زور

لاہور، یکم جون (پی پی آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں گورنر ہاؤس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹرز اور آفیشلز کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر زور دیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کے وسیع تر مواقع موجود ہیں اور ہمیں دونوں ممالک کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

استقبالیے میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، اور دونوں ممالک کے کرکٹرز اور آفیشلز بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کھیل باہمی رابطوں کا اہم ذریعہ ہے اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کی آج کی نسل پاکستان سے علیحدگی کے درد سے ناواقف ہے اور وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو استوار کرنے کے لیے کام کیا جائے۔

قبل ازیں صدر زرداری نے کرکٹرز اور آفیشلز سے مصافحہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ سیریز میں اچھی کارکردگی کو سراہا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی۔