پنجاب اسمبلی تحلیل کی سمری، کے پی اسمبلی کی ممکنہ تحلیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(پی پی آئی)پنجاب اسمبلی تحلیل کی سمری اور کے پی اسمبلی کی ممکنہ تحلیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے پہلے کسی قسم کا عوامی ریفرنڈم نہیں کرایاگیا،اسمبلی تحلیل کیلئے بھجوائی گئی سمری میں کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی گئی،وجوہات بیان کئے بغیر اسمبلی کی تحلیل کیلئے بھجوائی گئی سمری کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست گزار کا مزید کہناتھا کہ آئین کے مطابق اسمبلیوں کی مدت5 سال ہے،پنجاب، کے پی اسمبلیوں کی تحلیل عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،سیاسی مقاصد کیلئے اسمبلی تحلیل سے ملک کے خزانے پر بوجھ پڑے گا۔شہری شوکت راشد کی درخواست میں سیکرٹری و پارلیمانی امور اور تحریک انصاف کو فریق بنایاگیا،سیکرٹری اسٹیبلمشنٹ ڈویڑن، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کو بھی فریق بنایا گیا،چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھی فریق بنایا گیا۔

Next Post

رجیم چینج کے بعد جس طرح کیسز بنائے گئے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا: قاسم سوری

Tue Jan 17 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف توہین رسالت، توشہ خانہ اور دہشتگردی کے مقدمے درج کروائے جا رہے ہیں، اس ظلم کو ختم ہونا چاہیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد جس طرح […]