رجیم چینج کے بعد جس طرح کیسز بنائے گئے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا: قاسم سوری

اسلام آ باد(پی پی آئی) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف توہین رسالت، توشہ خانہ اور دہشتگردی کے مقدمے درج کروائے جا رہے ہیں، اس ظلم کو ختم ہونا چاہیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد جس طرح کیسز بنائے گئے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، کوئی بھی کیس ہو ایف آئی اے دبانے کی کوشش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 اپریل کو پہلی مرتبہ کسی جاتی ہوئی حکومت کے لئے عوام سڑکوں پر نکلے، جمہوریت کو پھلنے پھولنے دینا چاہیے، جب تک لوگوں کو موقع نہیں دیں گے جمہوریت آگے نہیں جا سکتی۔سابق ڈپٹی سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی، بلوچستان میں نامعلوم کالز پر لوگوں کو ایک خاص طرف بھیجا جا رہا ہے، خان صاحب نے بھی کہا ہے کہ لوگوں کو پیپلز پارٹی کی طرف بھیجا جا رہا ہے، اس سب سے بلوچستان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

Next Post

عمران خان کے دور حکومت میں وزیر اعظم آفس کے 3 سالہ اخراجات کی تفصیل سینیٹ میں پیش 2019 سے 2021 کے دوران وزیر اعظم آفس کے اخراجات 90کروڑ روپیسے زائد رہے، دستاویز

Tue Jan 17 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) 2019سے 2021 کے دوران وزیر اعظم آفس کے اخراجات سے حوالے سے سینیٹ میں تفصیل پیش کردی گئی۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سائیکل پر آفس آنے کی بات کی اور […]