کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کے دور حکومت میں وزیر اعظم آفس کے 3 سالہ اخراجات کی تفصیل سینیٹ میں پیش 2019 سے 2021 کے دوران وزیر اعظم آفس کے اخراجات 90کروڑ روپیسے زائد رہے، دستاویز

اسلام آ باد(پی پی آئی) 2019سے 2021 کے دوران وزیر اعظم آفس کے اخراجات سے حوالے سے سینیٹ میں تفصیل پیش کردی گئی۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سائیکل پر آفس آنے کی بات کی اور سادگی کا درس دیا لیکن ہیلی کاپٹر پر سفر کیا۔سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین سال میں عمران خان نے بطور وزیراعظم 1 ارب خرچ کئے۔وزیر مملکت برائے قانون شاہدت اعوان نے وزیر اعظم ہاؤس کے 3 سال کے اخراجات کی تفصیل پیش کرتے ہو ئے بتایا کہ 3سال کے دوران وزیر اعظم آفس کیلئے ایک ارب 17کروڑ روپے بجٹ مختص کیا گیا جبکہ اخراجات 90کروڑ روپیسے زائد رہے۔اجلاس کے دوران وزیر مملکت شہادت اعوان اور پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم میں تکرار بھی ہوئی۔اجلاس کے دوران وزارت توانائی کے آڈٹ پیرازکی تفصیلات بھی پیش کردی گئیں۔وزارت توانائی کی جانب سے بتایا گیا کہ پاور ڈویڑن کے منسلک محکموں میں 4 ہزار 296 آڈٹ پیراز ہیں، آڈٹ پیراز میں ملوث 587 افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔سینیٹ کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر اب تک 1457 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔