کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جب بھی صدر اعتماد کا ووٹ مانگیں گے اسکا مثبت جواب دیا جائیگا: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کو طول دینا سیاسی نہیں قانونی مسئلہ ہوگا، حالات نارمل رہتے ہیں تو پنجاب میں 90 روز میں الیکشن ہوگا۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جب بھی صدر اعتماد کا ووٹ مانگیں گے اسکا مثبت جواب دیا جائیگا، اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، کسی قسم کا شک وشبہ نہیں، ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، جب آئین میں کوئی قدغن نہیں تو سیاست بھی پیچھے رہ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا صدر جاری قومی اسمبلی سیشن میں اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں؟، کوئی ہارڈ اینڈ فاسٹ رول نہیں کہ صدر 6 گھنٹوں میں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں، اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے مناسب وقت ضرور دیا جاتا ہے، ووٹ لینے کے لئے وقت کا تعین سپیکر اور قائد ایوان کرتے ہیں۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن اور وزیراعظم نے انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے، ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پارلیمانی بورڈ بھی جلد تشکیل دے دیا جائے گا۔