اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ تعطل توڑنے کیلئے فروری میں لگ بھگ 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا سکتی ہے لیکن سیاسی غیر یقینی صورتحال حتمی فیصلوں میں تاخیر کر رہی ہے۔عالمی ادارے نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی سے دسمبر) کے آخر تک سامنے آنے والے 220 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے اقدامات کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر بات چیت سمیت نئی بجٹ تجاویز پر مشاورت شروع کر دی ہے۔
Next Post
منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کی وارداتیں بنا رہے ہیں: رانا ثنا اللہ
Tue Jan 17 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کی وارداتیں بنا رہے ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک معزز رکن قومی اسمبلی کے اغوا کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو قابل مذمت ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ […]