اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف کے ’العریبیہ‘ نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو کے بعد وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے وضاحت کی ہے انڈیا اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا آغاز صرف اْسی وقت ہو سکتا جب انڈیا پانچ اگست 2019 کوبھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اقدام کو واپس نہیں لیتا۔وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ’وزیر اعظم پاکستان آن ریکارڈ متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ (انڈیا اور پاکستان کے درمیان) بات چیت تبھی ممکن ہو سکتی ہے جب انڈیا پانچ اگست 2019 کے اٹھائے گئے اپنے غیر قانونی اقدام کو واپس لے۔ اس اقدام کی منسوخی کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔
Next Post
ہر گزرتا دن پاکستان کو مزید تباہی میں دھنسا رہا ہے: اسد عمر
Tue Jan 17 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے 4 شعبوں میں نمو صفر ہے، ہر گزرتا دن پاکستان کو مزید تباہی میں دھنسا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے 15 شعبوں […]