کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہر گزرتا دن پاکستان کو مزید تباہی میں دھنسا رہا ہے: اسد عمر

اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے 4 شعبوں میں نمو صفر ہے، ہر گزرتا دن پاکستان کو مزید تباہی میں دھنسا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے 15 شعبوں میں جولائی تا نومبر ترقی کی شرح منفی رہی، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے 4 شعبوں میں نمو صفر ہے۔انہوں نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ پچھلے سال کے مقابلے میں سکڑتی جا رہی ہے، ہر گزرتا دن پاکستان کو مزید تباہی میں دھنسا رہا ہے۔ ایک اور ٹو ئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ عدالت نے جو 50 سال کا توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تھا، حکومت ابھی تک کیوں نہیں دے رہی؟ کانپیں ٹانگ رہی ہیں کہ سب چور بے نقاب ہو جائیں گے؟۔