گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے: مصدق ملک

اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ گیس کی رائلٹی اور سرچارج فارمولے کے تحت دیتے ہیں۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ملک میں مجموعی طور پر 3200 ملین کیوبک فٹ پر ڈے (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس پیدا ہوتی ہے جس میں سے 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آتی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ 700ایم ایم سی ایف ڈی براہ راست بجلی کے کارخانوں کو جاتی ہے، چولہے جلانے کے لئے ملک میں 1400ایم ایم سی ایف ڈی گیس چاہیے، رواں سال صورت حال خراب ہونے کے باوجود خیبر پختونخوا میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی۔وزیر مملکت نے کہا کہ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مہنگائی کی وجہ سے گیس کی قیمت نہیں بڑھائی، گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑرہا ہے، عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال رہے، مناسب وقت میں گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی۔

Next Post

وزیراعظم کا آصف زرداری، شجاعت حسین اورفضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ

Tue Jan 17 , 2023
وزیراعظم نے اتحادی قائدین سے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی: مریم اورنگزیب اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون کر […]