کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کیس بنانے والے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات سے متعلق جھوٹا کیس بنانے والے اینٹی نارکو ٹکس فورس (اے این ایف) افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے 25 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی، چیئرمین نور عالم خان نے معاملے پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا بھی عندیہ دے دیا۔ذرا ئع کے مطابق پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیرِ صدارت ہوا، اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویڑن کے آڈٹ رپورٹ سال 2019 -20 کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی اراکین نے استفسار کیا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات کے جھوٹے کیسز پر متعلقہ افسران کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟مشاہد حسین سید نے کہا کہ حاضر سروس میجر جنرل نے پریس کانفرنس میں رانا ثنااللہ پر الزامات لگائے، جو جھوٹے ثابت ہوئے، اس افسر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ہمارے ایک رکن اسمبلی پر جھوٹا کیس بنایا گیا، ویڈیوز بنائی گئیں۔چیرمین پی اے سی نے کہا کہ ایئرپورٹ پر اے این ایف کا عملہ رشوت مانگتا ہے، پی اے سی نے تسلی بخش جواب نہ دینے پر سیکرٹری نارکوٹکس ڈویڑن کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رانا ثنا اللہ کیس میں ملوث افسران کے خلاف 7 دن کے اندر انکوائری کرکے 25 جنوری کو کمیٹی میں رپورٹ پیش کی جائے۔