لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں، ن لیگ اور پی ڈی ایم نے معیشت کا چہرہ بگاڑ دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں کہہ رہی ہیں ہمارے پاس تیل منگوانے کے پیسے نہیں، ہر چیز مہنگی ہوتی چلی جا رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے کم رہ گئے ہیں، ابھی آپ نے اربوں ڈالر کی قسطیں واپس کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کشیدگی بڑھتی چلی جا رہی ہے، عمران خان مستقبل کا وزیراعظم ہے، اب بات پولیٹیکل انجینئرنگ سے آگے چلی گئی ہے، پورے پاکستان میں تحریک انصاف کے کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں۔حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے الیکشن کو پیپلز پارٹی نے ایک مذاق ہی بنا لیا تھا، ان کو معلوم ہے عوام فیصلہ کرچکے ہیں، ہم انہیں فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، قومی اسمبلی میں بھی ان کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔
Next Post
مقبوضہ جموں و کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شہدائے گاؤ کدل کی برسی پرپوسٹر چسپاں، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ
Wed Jan 18 , 2023
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں شہدائے گاؤ کدل کی برسی کے سلسلے میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیرکو حق خودارادیت کی بنیاد پر حل کرے جس کا وعدہ کشمیریوں سے5جنوری 1949کی منظور شدہ قرارداد میں کیا گیا ہے۔آزادی پسندتنظیموں […]