کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شہدائے گاؤ کدل کی برسی پرپوسٹر چسپاں، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں شہدائے گاؤ کدل کی برسی کے سلسلے میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیرکو حق خودارادیت کی بنیاد پر حل کرے جس کا وعدہ کشمیریوں سے5جنوری 1949کی منظور شدہ قرارداد میں کیا گیا ہے۔آزادی پسندتنظیموں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر پولیٹکل ریزسٹنس مومنٹ، جموں وکشمیر صدائے مظلوم اور سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں عالمی ادارے پر زور دیاگیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔پوسٹروں میں عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ 75سال قبل کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدوں کوپورا کرے۔