کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بارہ شہریوں کی جبری گمشدگی پر سندھ حکومت نے معاوضہ ادا کر دیا ، رپورٹ عدالت میں پیش

کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ میں 12شہریوں کی جبری گمشدگی ثابت ہونے پر معاوضے کی ادائیگی کے کیس پر سماعت ہوئی، عدالت کے حکم پر سندھ حکومت نے معاوضہ ادائیگی کی رپورٹ پیش کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی، رپورٹ کے مطابق جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کو 5، 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔